11 ستمبر ، 2020
خیبر پختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔
صوابی کے 19 سالہ خواجہ سرا محمد سعد کو اس کے بھائی نے ناچ گانے سے روکنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد سعد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ راولپنڈی میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس گھر آ رہا تھا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور میں فائرنگ کر کے گل پانڑہ نامی خواجہ سرا کو قتل جب کہ چاہت کو زخمی کر دیا گیا تھا۔