پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2020

وفاقی کابینہ نے مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی  جبکہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنےکاحق دینے اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنےکیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا کی دواؤں کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دے دی۔

وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کورونا حفاظتی لباس کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دے دی، اب کسی قسم کے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی نہیں رہی۔

کابینہ نےذاتی حفاظتی سامان کےاسٹاک پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بھی بنادی۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے پرندوں، زندہ جانوروں، گوشت، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی درآمد پر پابندی بھی ختم کر دی۔

مزید خبریں :