پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2020

بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا: شوکت یوسفزئی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کاکہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کل ماس ٹرانزٹ بورڈ کی میٹنگ ہوگی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں انشورڈ ہیں اور وارنٹی میں ہیں، بی آرٹی بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ حفاظتی طور پر سروس معطل کردیں۔

صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ  جب بسوں کا ٹرائل کیا تو اس وقت کوئی فالٹ نظر نہیں آیا لیکن بسیں چلانے کے بعد مختلف فالٹس سامنے آئے۔

واضح رہےکہ بی آر ٹی کی بسوں می پے درپے آگ لگنے کے واقعات کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں :