20 ستمبر ، 2020
گوگل کی جانب سے گوگل ڈرائیو کے ٹریش میں بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے تحت ٹریش میں موجود فائلز 30 دن کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل ڈرائیو کے ٹریش کی یہ اپ ڈیٹ 13 اکتوبر سے تمام تر صارفین کے لیے ہوگی جس کے تحت ٹریش میں موجود فائلز 30 دن کے بعد خود بخود ختم ہوجائیں گی۔
اس اپ ڈیٹ سے قبل گوگل ڈرائیو کے ٹریش میں موجود فائلز اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں ہوتی تھیں جب تک آپ اسے خود ڈیلیٹ نہ کردیں۔
گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو 25 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ اگر ان کے گوگل ڈرائیو ٹریش میں کوئی ضروری فائل موجود ہے تو وہ اسے اب بھی ری اسٹور کر سکتے ہیں۔
13 اکتوبر کے بعد آپ کے گوگل ڈرائیو ٹریش میں موجود تمام تر فائلز خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔