ضرورت سے زیادہ ٹافیاں کھانے سے 54 سالہ شخص ہلاک

فوٹو: فائل 

اکثر لوگ ٹافیاں کھانے کے اتنے شوقین ہوتے ہیں کہ انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ کتنی زیادہ مقدار میں میٹھا کھا چکے ہیں اور  یہ صحت کے لیے کتنا نقصاندہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص کو ٹافیاں بے حد پسند تھیں اور بدقسمتی سے یہ شوق ان کی جان لے گیا۔

54 سالہ امریکی شہری گزشتہ چند ہفتوں سے روزانہ ٹافیوں سے بھرا آدھا پیکٹ کھا لیا کرتے تھے اور روزانہ ایسا کرنے سے ایک دن ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ متعدد میٹھی چیزوں میں بلیک لیکورس موجود ہوتا ہے جس میں موجود ’glycyrrhizic acid‘ پوٹاشیم کی مقدار کم اور جسم میں موجود دیگر نمکیات کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ 54 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی کیونکہ انہوں نے چند ہفتے قبل ہی اپنی ٹافیوں کا فلیور تبدیل کر کے لیک لیکورس فلیور کی ٹافیاں کھانا شروع کردی تھیں۔

مزید خبریں :