پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2020

مولانا فضل الرحمان کے پاس کتنے اثاثے ہیں؟ نیب کو سراغ مل گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں میں مولانا فضل الرحمان کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہوئی ہیں اور ان کے اثاثوں کی ابتدائی معلومات بھی حاصل کرلی ہیں جب کہ نیب نے مولانا کے قریبی موسیٰ خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کو حاصل معلومات کے مطابق فضل الرحمان بنگلے، سیکڑوں کنال زرعی اراضی اور دکانوں کے مالک نکلے ہیں۔

مولانا کے اثاثوں میں چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین حال ہی میں فروخت کیا گیا۔

اس کے علاوہ مولانا کا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹیں بھی شامل ہیں جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑوں کنال اراضی ہے۔

نوٹ: یہ خبر 28 ستمبر کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی

مزید خبریں :