ایک ذرّے کی طرح دکھنے والا روبوٹ تیار

فوٹو: بشکریہ بی بی سی 

سائنس کی جدید ترین ایجادات میں سے ایک انسانوں کی طرح دکھنے والے ربورٹ (ہیومنائڈ ربورٹ) بھی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا ربورٹ تیار کیا ہے جنہیں آپ بغیر مائیکرو اسکوپ کے نہیں دیکھ سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے اب ایک ایسا ربورٹ تیار کیا ہے جو کہ ایک ذرّے جتنا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے آپ کو مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا۔

امریکی ریاست نیویارک کی کورنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے بنائے جانے والے اس ’ٹائنی ربورٹ‘ کی چار ٹانگیں ہیں اور اس کے سائز کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جملے کے آخر میں لگائے جانے والے ایک نقطے کے اندر اس طرح کے 10 ربورٹس سما سکتے ہیں، اس ربورٹ میں 2 ڈی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان ربورٹس کو ایک ’میڈیکل ٹول‘ کے طور پر استعمال کیا جائے گا کیونکہ یہ اس قدر چھوٹے ہیں کہ باآسانی انسانی جسم کے اندر جا سکتے ہیں۔

یہ روبوٹس انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد اندر موجود بیکٹیریا اور کینسر کے سیل (خلیوں) کو ڈھونڈ کر اسے ختم کر سکیں گے۔

مزید خبریں :