دنیا
Time 01 اکتوبر ، 2020

امارات میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آگئے

فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات میں ایک روز کے دوران کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا کے آغاز سے اب تک ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 1100 کیسز سامنے آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 3 اگست تک روزانہ کیسز کی تعداد 164 تھی جس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ عوام کی جانب سے سماجی فاصلے کی پالیسی پر عمل نہ کرنا قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی کل تعداد 94 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 149 افراد اب تک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :