Time 01 اکتوبر ، 2020
پاکستان

فنی خرابی: کراچی سے اسلام آباد جانیوالی نجی ائیرلائن کی پرواز سکھر سے واپس آگئی

جہاز میں سوار تمام مسافروں خیریت سے ہیں، طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے،ذرائع،فوٹو:فائل

کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی نجی ائیرلائن کی پرواز فنی خرابی کے باعث ٹیک آف کے ایک گھنٹہ 7 منٹ بعد کراچی واپس اترکرگئی۔

جہاز کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل  ائیرپورٹ پر اتار لیاگیا اور  پرواز کے تمام مسافر اور عملے کے ارکان خیریت سے ہیں۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے جہاز کو سکھر سے واپس موڑ ا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیرین ائیرلائن کی پرواز ای آر 504 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شام6 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا، پرواز نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر 8 بج کر 30 منٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر پرواز خیرپور کے قریب پہنچی تو انجن نمبر ایک میں خرابی پیدا ہوگئی۔

 سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی جس پر اسے واپس کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی، یوں ایک گھنٹہ 7 منٹ بعد سیرین ائیرلائن کی یہ پرواز شام 7 بج کر 27 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگئی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافروں خیریت سے ہیں، طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :