پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2020

پڑھانے کے بہانے 5 ماہ تک زیادتی کا شکار بننے والی 21 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

والدین نے الزام عائد کیا کہ ملزم 5 ماہ تک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حمل ضائع کرانے کی کوشش پر لڑکی دم توڑگئی— فوٹو: فائل

بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ طور کئی ماہ تک جنسی زیادتی کی گئی۔

والدین نے الزام عائد کیا کہ ملزم 5 ماہ تک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حمل ضائع کرانے کی کوشش پر لڑکی دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق تحصیل احمد پورشرقیہ میں 21سالہ لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ملزم پڑھانے کے بہانے ان کی لڑکی کو پانچ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور  حمل ضائع کرانے کے لیے ملزم نے لڑکی کو اتائی ڈاکٹر کی ادویات کھلائیں۔

والدین کے مطابق حالت بگڑنے پر گزشتہ رات لڑکی کو بہاول وکٹوریہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم اور اس کا ساتھ دینے والے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :