دنیا
Time 04 اکتوبر ، 2020

7 ماہ بعد عمرے کی ادائیگی دوبارہ شروع ہو گئی

کورونا کے باعث گزشتہ 7 ماہ سے رکی ہوئی عمرے کی ادائیگی کا آج سے دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔

سعودی حکومت نے آج سے مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دے دی ہے تاہم سعودی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایپ سے آن لائن اجازت نامے حاصل کرنے والے افراد ہی عمرے کے لیے اہل ہوں گے۔

عمرے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا اور پہلے مرحلے میں روزانہ 6 ہزار عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

18 اکتوبر سے روزانہ 15 ہزار عمرہ زائرین اور 40 ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کر سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق زائرین کو ایک بار عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے لازمی طور پر 14 روز کا وقفہ لینا ہوگا تاکہ اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے تحت دوسرے افراد کو عمرے کی ادائیگی کا موقع مل سکے۔

مزید خبریں :