دنیا
Time 06 اکتوبر ، 2020

ٹرمپ کی اسپتال سے چھٹی، وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی ماسک اتار دیا

واشنگٹن: کورونا میں مبتلا امریکی صدرٹرمپ اسپتال سے چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔

ٹرمپ نے اسپتال سے واپسی پر ماسک پہن رکھا تھا لیکن وائٹ ہاوس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلیوٹ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کو اپنی زندگی پرحاوی ہونے نہ دیں،کورونا سے ڈرنےکی ضرورت نہیں، امریکی شہری کورونا کاشکار ہیں توبھی کوئی بات نہیں صرف احتیاط کریں،گھروں سے باہر آئیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس کورونا کی بہتر دوا ہے اور ویکسین بھی جلدآرہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹس پر 1-2کی برتری حاصل ہے اور  وہ کسی بھی صورت الیکشن جیتیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے، صدرٹرمپ کی صحت کولاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔

واضح رہےکہ ٹرمپ کا جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ہفتے کو انھیں Walter Reed Medical Center منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :