پاکستان
Time 06 اکتوبر ، 2020

نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرانے والا پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار نکلا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والا پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار نکلا۔

جیونیوز کے مطابق مدعی بدر رشید خان ہیرا پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا صدر ہے اور اس کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس پنجاب نے (ن) لیگی قائدین کے خلاف مقدمے کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو:  جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کوئی تعلق نہیں، گورنر پنجاب سے ہزاروں افراد ملاقات کر تے ہیں۔

تر جمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کی تصاویر بنانا معمول کی بات ہے، گورنر چوہدری سرور سیاست میں وض عداری کے قائل ہیں، مخالفین کے خلاف کسی مقدمے یا اس کی حوصلہ افزاء کا سوال ہی نہیں ہو تا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جب کہ حکومت نے اس مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :