Time 15 اکتوبر ، 2020
پاکستان

موٹر وے زیادتی کیس: عابد کو کیمپ جیل لاہور کی چکی میں تنہا بند کر دیا گیا

ایک ماہ تک ڈرا سہما رہا، لگتا تھا ہر فرد پولیس والا ہے اور پہچانتے ہی گولی مار دے گا، گرفتاری کے بعد پہلی بار اچھی طرح سویا ہوں، ملزم کا بیان— فوٹو: فائل

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل لاہور کی چکی میں تنہا بند کر دیا گیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ تک ڈرا سہما رہا، لگتا تھا کہ ہر فرد پولیس والا ہے اور اسے پہچانتے ہی گولی مار دے گا، گرفتاری کے بعد پہلی بار اچھی طرح سویا ہوں۔ 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب خاتون سے ڈکیتی اور زیادتی کے ملزمان بالاخر جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گے۔

جیل حکام کہتے ہیں کہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل کی چکی میں اکیلا رکھا گیا ہے، شناخت پریڈ ہونے تک ملزم کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔

ملزم عابد ملہی کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک مہینے بعد پہلی بار پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور اسے سکون کی نیند بھی سویا، اس سے قبل مسلسل بے چین اورخوف زدہ رہا، اس کی طرف جوبھی دیکھتا، وہ پولیس والا ہی لگتا، یوں محسوس ہوتا تھاکہ وہ دیکھتے ہی پہچان لے گا اور گولی مار دے گا۔

عابد ملہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گرفتاری سے قبل والدین سے ملنا چاہتا تھا، یہ خواہش پوری ہو گئی،گرفتاری کے بعد خود کو محفوظ سمجھنے لگا ہوں، عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا۔

مزید خبریں :