پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2020

گھوٹکی میں دھوبی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے نواحی گاؤں ولو مہر میں ایک دھوبی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رمیش کمار نامی دھوبی کے خلاف  ٹیکس کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 ایف بی آرکے مطابق 2015 سے 2019کے دوران رمیش کمار کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر  رمیش کمار پریشان ہوگیا ہے اور اس نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رمیش کمار کا کہنا ہےکہ سال 2009 میں وہ غلام محمد شوگر مل میں بطور سینیٹری کام کرتا تھا اور 2 سال پہلے ہی وہاں نوکری چھوڑ دی تھی اور اب دھوبی کا کام کرتا ہوں، اکاؤنٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی  اسے کچھ پتہ نہیں ہے۔

 ایف بی آر نے مزید تحقیقات کے لیے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو دفتر طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :