Time 22 اکتوبر ، 2020
پاکستان

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے بلوچ طلبہ احتجاج کرتے ہوئے پیدل لاہور پہنچ گئے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرِ تعلیم طلبہ نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا— فوٹو: سوشل میڈیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرِ تعلیم بلوچستان کے طلبہ احتجاج کرتے ہوئے پیدل لاہور پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ معاشی مسئلہ بنا کر انہیں یونیورسٹی سے نکالنے کے بہانے بنائے گئے۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرِ تعلیم طلبہ نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں عظمیٰ بخاری، شائستہ پرویز ملک اور کرن ڈارنے ان سے اظہارِیکجہتی کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ بزدار شراب لائسنس کےاجراء میں تو بہت پھرتی دکھاتے ہیں، طلبہ ملتان سے پیدل لاہور پہنچ گئے لیکن ان کے کان پر جُوں تک نہیں رینگی، ہم روزانہ طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔

اس موقع پر ایم این اے شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ تعلیم کا قتل ہوا ہے، اس ظلم کے متحمل نہیں ہو سکتے ، آج ثابت ہوا کہ شہبازشریف کس طرح چاروں صوبوں کو ساتھ لےکر چل رہے تھے۔

بلوچ طلبہ نے بتایا کہ ان کا کوٹہ اور اسکالر شپس ختم کر دی گئیں، ملتان میں 40 دن تک احتجاج کیامگر کسی نے بات نہ سنی، مجبوراً لاہور آکر دھرنا دیا۔

بلوچ طلبہ کا کہنا تھاکہ مطالبات نہ مانےگئے تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

مزید خبریں :