پاکستان
Time 24 اکتوبر ، 2020

علی عمران کا معاملہ: وزیراعظم نے جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم عمران خان نے صحافی علی عمران سید کے لاپتہ ہونے اور واپسی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر علی عمران سید سے متعلق معاملے پر جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور یہ کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) احسان صادق کریں گے جب کہ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کراچی بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مساوی نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنائے گی، واقعے کے پس پردہ مقاصد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ جیونیوز کے رپورٹر علی عمران 23 اکتوبر کی شام کو لاپتہ ہوگئے تھے تاہم آج سہ پہر 22 گھنٹے بعد وہ واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :