26 اکتوبر ، 2020
بھارتی پولیس کے مسلم اہلکار نے نوکری بچانے کیلئے بالآخر گھٹنے ٹیک دیے جس کے بعد اسے نوکری پر بحال کردیا گیا۔
اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس سب انسپکٹر انتظار علی کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیاتھا۔
مسلم سب انسپکٹر کو تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کیلئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔
انہوں نے 29 نومبر 2019 میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) میرٹھ کو ایک خط لکھا تھا اور آئی جی سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔ سب انسپکٹر کی جانب سے لکھے گئے اس خط پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جس پر وہ داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔
اس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے انتظار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا اور اسے معطل کر دیا گیا تھا۔
تاہم اب نوکری بچانے کی خاطر انتظار نے اپنی داڑھی منڈوالی ہے جس کے بعد اسے ڈیوٹی پر بحال کردیا گیا ہے۔