آپ کیسے فالج جیسے مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

— فائل فوٹو

فالج دنیا بھر میں ہرسال لاکھوں افراد کی موت کی وجہ بنتا ہے اور یہ  فوری توجہ کی متقاضی ایک ایسی میڈیکل ایمرجنسی ہے جس کے دوران دماغ کو خاطر خواہ نقصان پہنچتے ہوئے جسم کا کوئی بھی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے۔

ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن کے مطابق،عالمی سطح پر 25 سال سے زائد عمر کے ہر 4 میں سے ایک فرد کو آنے والی زندگی میں فالج کے خطرات کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔

فالج کی اقسام

فائل :فوٹو

فالج دو اقسام کی ہوتی ہے۔

اسکیمک اسٹروک: اسکیمک اسٹروک فالج کی سب سے عام قسم ہے۔ 80فیصد سے زائد مریض فالج کی اسی قسم کا شکار ہوتے ہیں۔ فالج کی یہ قسم اس وقت حملہ آور ہوتی ہے جب دماغ کی شریانیں تنگ یا بلاک ہوکر دماغ کو خون کی فراہمی میں شدید کمی واقع کردیتی ہیں۔

ہیمریجک اسٹروک: ہیمریجک اسٹروک اس وقت حملہ آور ہوتا ہے جب کمزور خون کی نالی یا رگیں پھٹ جاتی ہیں، جس کے سبب خارج ہونے والا خون دماغ تک پہنچنے لگتا ہے۔ 10سے 20 فیصد اسٹروک کیسز فالج کی دوسری قسم کے ہیں۔

فالج کے عام اسباب

ہائپرٹینشن

کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی سطح

بیماری کی موروثی وجوہات

تمباکونوشی

موٹاپا

عمر

فالج سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

صحت مند غذااور طرز عمل کے ذریعے کسی بھی انسان میں فالج کے خطرات کو کم کیا جاسکتاہے۔

اور اس طرز عمل کو اپنانے کے لیے آپ نے کیا کرنا ہوگا اس حوالے سے آئیے جانتے ہیں غیر ملکی ماہرین کی رائے۔

جسمانی طور پر متحرک رہیں

فائل :فوٹو

سست اور کاہلانہ طرز زندگی وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے جس کے سبب انسانی جسم میں ذیابطیس اور اور ہائی بلڈپریشر کے امراض متحرک ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دن میں 10 سے 15 منٹ کی باقاعدہ ورزش کا ہدف ایک اچھا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین فالج سے بچاؤ کے لیے مختلف جسمانی ورزشیں مثلاً بیڈمنٹن ،کرکٹ ، جاگنگ اور واکنگ کی تجویز کرتے ہیں ۔

صحت مند غذا کا استعمال

فائل :فوٹو

مناسب اور متوازن غذا پر مشتمل طرز زندگی فالج سے متعلق دل کی پیچیدگیوں کے خطرات کم کرسکتا ہے۔ جس کے لیے ماہرین غذا میں فائبر کی زیادہ اورچکنائی کی کم مقدار تجویز کرتے ہیں۔

غذا میں وٹامنز اور منرلز کی مقدار بڑھانے کے لیے پھلوں ، ہرے پتوں والی سبزیوں ، مچھلی اور بغیر چربی والے گوشت کا استعمال کریں غذائیت میں اضافے کے لیے ویٹ کنٹرول ڈائٹ کا انتخاب بھی بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

تمباکونوشی سے گریز کریں

فائل:فوٹو

اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو آج ہی سے تمباکو نوشی سے گریز کریں کیونکہ تمباکو نوشی خون کی شریانوں کے بند ہونے اور پلیک کی تعمیر سے متعلق خطرات میں اضافہ کردیتی ہے، دوسری جانب تمباکو نوشی اور الکوحل کا استعمال وزن ،بلڈپریشر، ہائپرٹینشن میں اضافے کا باعث بنتے ہوئے اسٹروک کے امکانات بھی پیدا کرسکتا ہے۔

کولیسٹرول کی بڑھتی سطح کو روکا جائے

فائل :فوٹو

کولیسٹرول کی غیر متوازن سطح دل کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔لو ڈینسٹی لیپوپروٹین (مضر کولیسٹرول LDL) کی زیادتی یا پھر خلیوں میں چربی کے ذخائر جمنے سے خون میں رکاوٹ یا رگوں کو تنگ کرنے کا باعث بنتا ہے ۔

لہٰذا سیرشدہ چکنائی کے کم استعمال،باقاعدہ ورزش اور کولیسٹرول میں کمی کے لیے لی جانے والی ادویات کے استعمال کے ذریعے کولیسٹرول کو متوازن رکھا جاسکتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے کے ذریعے

فائل:فوٹو

مستقل طور پر بڑھا ہوا بلڈ پریشر، پلیک( چربیلے ذرات کی تشکیل کرنے والا کولیسٹرول) کی تعمیر میں اضافے کے ساتھ شریانوں کو 4 سے 6 گنابڑھاتے ہوئے ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کے خطرات میں اضافہ کردیتا ہے۔

غذا میں سوڈیم، الکحل اور کیفین کی مقدار کو کم کرتے ہوئے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ باقاعدگی سےکی جانے والی ورزش کے ذریعے بھی بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کی سطح کم کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :