آئی فون 12 اور 12 پرو میں زیادہ پائیدار کون ؟ ڈراپ ٹیسٹ کا نتیجہ جانیے

فوٹو: بشکریہ دی سن 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ ماہ آئی فون 12 کے چار ماڈلز پیش کیے گئے تھے اور کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے یہ نئے فون پہلے سے زیادہ پائیدار ہوں گے۔

کمپنی کے دعوے پر عملی طور پر تجربہ کرنے کے لیے امریکا کی ایک آل اسٹیٹ انشورنس کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 کی پائیداری جانچنے کے لیے ’ڈراپ ٹیسٹ‘ کیا گیا ہے۔

ڈراپ ٹیسٹ کیا ہوتا ہے؟

ڈراپ ٹیسٹ کسی بھی فون کی پائیداری جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے جس میں فون کو مختلف طرح سے پھینکا جاتا ہے جس سے اس کی پائیداری کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

ڈراپ ٹیسٹ میں کون سا ماڈل کامیاب رہا؟

فوٹو: بشکریہ دی سن 
فوٹو: بشکریہ دی سن 

آل اسٹیٹ کی جانب سے آئی فون 12 اور 12 پرو کے ڈراپ ٹیسٹ کیے گئے جس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فونز کو 6 فٹ کی اونچائی سے مختلف طریقوں سے پھینکا گیا۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ڈراپ ٹیسٹ میں آئی فون 12 پر زیادہ کریک نہیں آئے جب کہ آئی فون 12 پرو کی شیلڈ اور کیمرا بری طرح سے ٹوٹ گیا تھا۔

ڈراپ ٹیسٹ کرنے والی کمپنی نے کہا کہ آئی فون 12، 12 پرو کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہے۔

خیال رہے کہ کمپنی نے آئی فون 12کے لانچ کے وقت دعویٰ کیا تھا کہ آئی فون 12 کے تمام تر ماڈلز کے فرنٹ کور ڈسپلے پر "سِرامک شیلڈ" ہے جس کی وجہ سے اس کا گلاس تمام تر اسمارٹ فونز کے گلاس سے مضبوط سمجھا جا رہا ہے اور کمپنی کے مطابق اگر یہ فون گرے گا تو اب اس کے ٹوٹنے کا امکان 4 گنا کم ہوگا۔

مزید خبریں :