Time 02 نومبر ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 12 آپ کے قد کی درست پیمائش بھی کرسکتا ہے

فوٹو: بشکریہ دی سن 

گزشتہ دنوں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی جس کے بعد کمپنی کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ یہ اپنے پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز نہیں دے رہے تھے۔

کمپنی کے مطابق آئی فون کی نئی لائن اپ میں شامل آئی فون 12 پرو میں ایک نئے ٹیلی فوٹو لینس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 2.5 ایکس اوپٹیکل زوم فیچر ہوگا جب کہ اس کے 12 پرو میکس ورژن میں 5 ایکس اوپٹیکل زوم ہوگا۔

اب آئی فون 12 کی ایک اور خاصیت سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ آئی فون 12 کسی بھی شخص کا قد بالکل درست بتا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے آئی فون 12 میں ’لی ڈی اے آر‘ سینسر موجود ہے جو لوگوں کو کیمرے کے ذریعے اسکین کرکے ان کے قد کی بلکل درست پیمائش کرسکتا ہے کہ آیا وہ شخص کتنے فٹ کا ہے۔

آئی فون 12 کا یہ سینسر لائٹ بیم کی مدد سے کام کرتا ہے اور سامنے کھڑے شخص کو کیمرے سے اسکین کرنے پر یہ اس کا قد بتا دے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ سینسر 2020 آئی پیڈ پرو اور آئی فون 12 پرو میکس میں موجود ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ فیچر انسان کا قد بالکل درست بتاتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ 100 فیصد تک درست نہیں ثابت ہوتا۔

مزید خبریں :