Time 07 نومبر ، 2020
پاکستان

حکومت کا آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ

وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے،فوٹو: فائل

 حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے2 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز) تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ریگولیٹری امور اور ائیر پورٹس کمرشل آپریشن کےلیے 2 الگ ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ 600 درخواستوں کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے اب تک کوئی موزوں امیدوار نہیں ملا ہے۔

مزید خبریں :