13 نومبر ، 2020
آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 52 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جاتا ہے اور گزشتہ دنوں یکم نومبر سے پیٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔