14 نومبر ، 2020
چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کاکہنا ہےکہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اورنج لائن ٹرین کی طرح تیز رفتار ہوگی۔
لاہور میں کراچی سرکلر ریلوے سےمتعلق بریفنگ میں چیئرمین ریلوےحبیب الرحمان گیلانی کاکہنا تھاکہ کے سی آر کے تحت ٹرین 19 نومبر سے کراچی سٹی سے اورنگی ٹاؤن تک تجرباتی طورپر چلائی جائے گی، نیوکراچی سرکلر ریلوے کےلیے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔
چیئرمین ریلوےکا کہنا تھا کہ فی الحال کراچی سرکلرریلوےکے55 میں سے 14 کلومیٹر ٹریک پر ٹرین چلے گی جب کہ پپری یارڈ سے کراچی سٹی تک سرکلر ٹرین جلد چلادیں گے۔
ان کاکہنا تھاکہ کراچی سرکلر ریلوےاورنج لائن ٹرین کی طرح تیز رفتار ٹرین ہوگی، اس پر 170 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔
حبیب الرحمان گیلانی کا مزید کہنا تھاکہ کے سی آر نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جائے گی۔
خیال رہے کہ 10اگست کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری ریلوے کو ہدایت کی تھی کہ سرکلر ریلوے اسی سال چلنی چاہیے۔