16 نومبر ، 2020
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کیلبری کوئین اور فرزند زرداری کو اچھے بچوں کی طرح گلگت بلتستان کے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لیں۔
اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شدید سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام پولنگ اسٹیشنز پہنچی۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کیلبری کوئین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پی ٹی آئی، 4 پر پیپلز پارٹی اور ایک پر ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے۔