میک اپ سے خود کو نسوانی حسن بخشنے والا ماہر آرٹسٹ

فوٹو بشکریہ: مکینا جین ٹوئٹر اکاؤنٹ 

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ کسی عام سی خاتون کو ہی خوبصورت سے خوبصورت ترین بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن آج ہم کو ملوانے جا رہے ہیں جاپان کے ایک ایسے میک اپ آرٹسٹ سے جو اپنے فن کے ذریعے صنف تبدیل کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔

جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو سے تعلق رکھنے والے مکینا جین کی زیر نظر تصاویر دیکھ کسی کے لیے بھی یہ یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے کہ تصویر میں موجود جاپان کی کومکس کتابوں، ناولوں اور اینیمیشن سے متاثر مختلف قسم کے کوسٹیوم پہنے کھڑی لڑکی درحقیقت لڑکا ہے۔

فوٹو بشکریہ: مکینا جین ٹوئٹر اکاؤنٹ 

تاہم درحقیقت زیر نظر تصویر کسی خوبصورت دوشیزہ کے بجائے نسوانی کرداروں سے متاثر مکینا جین کی ہے جو مختلف قسم کے کسٹیوم میک اپ ٹرکس اور وگس کے استعمال سے بآسانی ایک نسوانی کردار میں ڈھل جاتے ہیں۔

مکینا جین گزشتہ 9 سال سے مختلف نسوانی کرداروں کا روپ دھار چکے ہیں لیکن مکینا کے مطابق اب ان کے فولوورز یہ جاننا چاہتے تھے کہ بالآخر میک اپ کے پیچھے چھپا کردار اصل میں کس کا ہے۔

چنانچہ مکینا نے رواں برس مداحوں کے لیے اپنائے گئے نسوانی کردار کے ہمراہ اپنی اصل تصویر بھی شیئر کی جس کے بعد اصل مکینا جین کو دیکھ کر ششدر  رہ گئے۔

نسوانی کرداروں میں دلچسپی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مکینا کا غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب وہ ہائی اسکول میں جونیئر تھے تب ان کے سینئر فیسٹول شوز کے لیے مختلف قسم کے فیمیل کسٹیوم پہنا کرتے تھے ان میں بھی یہ دلچسپی وہیں سے شروع ہوئی۔

مزید خبریں :