مرسڈیز کا جدید ترین سہولیات سے آراستہ نیا ماڈل متعارف

فوٹو بشکریہ :ڈرائیور ٹرائب

گاڑیوں کے شوقین اور ڈالروں کی بھرمار  رکھنے والے حضرات کے لیے مرسڈیز نے مے بیک کا جدید ترین ایس کلاس ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

مے بیک کا نیا ایس کلاس ماڈل ٹیکس کے بغیر ساڑھے تین کروڑ پاکستانی روپے کی لیموزین، رولز رائس گھوسٹ اور بینٹلے فلائنگ سپر کا باآسانی مقابلہ کرے گا جس کی پچھلی سیٹوں پر لیٹ کر  پانچ اسکرینوں کو انجوائے کیا جا سکتا ہے۔

مرسڈیز مےبیک کا ایس کلاس ماڈل اسٹینڈرڈ ایس کلاس سے بھی 18 سینٹی میٹر لمبا یعنی 8469 ملی میٹر طویل ہے۔

کمپنی کی جانب سے فرنٹ سیٹ سے منسلک فوٹ ریسٹ کے لیے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرانے ایس ماڈل سے 50 ملی میٹر لمبا ہے جو گاڑی میں خوشگوار نیند کے لیے پرسکون سطح فراہم کرےگا۔

کمپنی کے مطابق مرسڈیز کے نئے ماڈل میں پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لیے مساج فنکشن کا اضافہ کیا گیا ہے، جدید ماڈل میں آٹومیٹک سیٹ بیلٹ ایکسٹینڈر (جو عام طور پر مرسڈیز کوپ اور کنورٹیبل ماڈل میں پائے جاتے ہیں) لگائے گئے ہیں لہٰذا آپ کو سیٹ بیلٹ تک پہنچنے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ نئے ماڈل میں بجلی سے چلنے والے عقبی دروازے بھی موجود ہیں۔

کمپنی کی جانب سے قیمت کا تعین اب تک نہیں کیا جا سکا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرسڈیز کے پرانے ماڈل v12 اور مے بیک ایس کلاس کی بنیاد پر نئے ماڈل کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار  پونڈز یعنی پاکستانی 3 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :