دنیا
Time 22 نومبر ، 2020

ٹرمپ کو پنسلوانیا میں منہ کی کھانی پڑ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پنسلوانیا میں منہ کی کھانا پڑ گئی، جج نے ٹرمپ کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

جج نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے ریاست پینسلوینیا میں ڈاک کے ذریعے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے بارے میں جو قانونی نکات پیش کیے ہیں وہ میرٹ کے بغیر اور افواہوں پر مبنی ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو 80 ہزار ووٹوں کی برتری سے فاتح قرار دیا گیا تھا۔

ری پبلکنز کی جانب سے ریاست مشی گن کے انتخابی نتائج روکنے کی بھی کوشش کی گئی جہاں جو بائیڈن ہی کامیاب قرار پائے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہار نہ ماننے پر ری پبلکنز نے ڈیٹرائٹ میں ووٹوں کا آڈٹ کرنےکا مطالبہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ صدرارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واضح طور پر برتری حاصل ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ جو بائیڈن نے 306 الیکٹورل ووٹ لیے ہیں۔

مزید خبریں :