پاکستان
Time 22 نومبر ، 2020

رہنما ن لیگ پرویز رشید اور وفاقی وزیر فواد چوہدری آمنے سامنے

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان پہلے سابق حکومت کی گردان کے پیچھے اور اب کورونا کی آڑ میں اپنی ناکامیوں کو چُھپا رہے ہیں۔

سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر انہیں واقعی عوام کا درد ہے تو وہ دنیا بھر سے ملنے والے اربوں ڈالرز کا حساب دیں، بتائیں کہ اتنی بڑی بھیک لینے کے بعد بھی وہ ماسک، سینیٹائزر اور کورونا ٹیسٹ کی سہولت مہیا کیوں نہیں کر سکے؟

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ عمران خان بتائیں کہ کورونا سے بچاؤ کی رقم کس کی جیب میں گئی؟ عمران خان اجتماعات روکنے کے بجائے ماسک اور سینیٹائزر مہیا کرنے کا آئینی فریضہ انجام دیں۔

پرویز رشید کی تنقید پر فواد چوہدری کا جواب

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی مثبت بات نہیں کر سکتے تو کم از کم سفید جھوٹ بولنے سے احتراز کریں۔

فواد چوہدری کا  ٹوئٹر پر جاری میں بیان میں کہنا تھا کہ کورونا کا پہلا مریض 26 فروری کو سامنے آیا تھا اور اس وقت ہم ماسک اور سینیٹائزر درآمد کر رہے تھے، آج الحمدللہ پاکستان ناصرف خود کفیل ہے بلکہ کروڑوں کا سامان برآمد کر رہا ہے۔

مزید خبریں :