Geo News
Geo News

Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

سندھ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، 8 بجے تک مارکیٹ کھولنے کی اجازت

سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئی ایس او پیز جاری کی تھیں جس کے تحت کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کا کہا گیا تھا لیکن تاجروں نے یہ اوقات مسترد کردیے تھے— فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے مارکیٹ رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔

سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے کاروبار شام چھ بجے کے بجائے 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امید ہے مارکیٹ ایسوسی ایشن ایس او پیز پر عمل کرائیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئی ایس او پیز جاری کی تھیں جس کے تحت کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کا کہا گیا تھا لیکن تاجروں نے یہ اوقات مسترد کردیے تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی نے بھی تاجروں کی حمایت کی تھی اور دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔