پشاور میں پہلی خاتون ٹریفک پولیس ڈی ایس پی انیلہ ناز

فائل:فوٹو

پشاور  پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے بعد خواتین پولیس اہلکار ٹریفک کا نظام سنبھالنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور لائسنس دینے جیسے فرائض کی انجام دہی بھی نبھا رہی ہیں۔

ڈی ایس پی انیلہ ناز پشاور پولیس کی پہلی خاتون ٹریفک پولیس افسر ہیں جو سڑکوں پر خاتون آفیسر کے طور پر لائسنس چیک کرتی اور عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دیتی نظر آتی ہیں۔

خیبر پختونخوا کی پہلی موٹر لائسنس اتھارٹی کی خاتون افسر انیلہ ناز کا کہنا ہے کہ وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والی انیلہ ناز کہتی ہیں کہ ان کے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کو معیوب سمجھا جاتا تھا، پولیس افسر بننے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب وہی لوگ اپنی بچیوں کو اسکول بھیج رہے ہیں۔

ڈی ایس پی انیلہ ناز کا پس ماندہ علاقہ میں رہتے ہوئے تعلیم مکمل کرنا اور اپنی قابلیت کے بل بوتے پولیس افسر بننا یقینا دوسری خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔   

مزید خبریں :