پاکستان اکیڈمی سلیکشن نے ’زندگی تماشہ‘ کو آسکر کے لیے نامزد کر لیا

فوٹو: فائل

پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا کو آسکر ایوارڈ کی بین الاقوامی کیٹگری میں بھیجنے کے لیے نامزد کر لیا گیا۔

پی اے ایس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فلم زندگی تماشہ کو 93 ویں بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے بین الاقوامی فیچر فلم کے طور پر آسکر بھیجا جائے گا۔

انٹرنیشنل فیچر فلم سمیت تمام ایوارڈز کیٹگریز کا انتخاب اکیڈمی آف موشن پکچرآرٹس اینڈ سائنسز اگلے برس فروری 2021 میں کرےگی۔

 آسکر کے لیے نامزد کیٹگریز کی مکمل اور حتمی فہر ست کا اعلان 15 مارچ 2021 کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  سرمد کھوسٹ کی فلم  زندگی تماشہ کی شریک پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کے ساتھ ان کی بہن کنول کھوسٹ ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔

فلم ’زندگی تماشہ‘ کی کہانی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہے جس میں اداکارہ سمیا ممتاز نے ’فرخندہ‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔

 دوسری جانب معروف  فلم ’زندگی تماشا‘  گزشتہ برس بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا معتبر ترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :