Time 02 دسمبر ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

چین کا چاند سے نمونے لانے والے مشن کا چاند پر اترنے کا دعویٰ

فوٹو: بشکریہ سی این این 

چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کا 'چینگ فائیو مشن' کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق روبوٹک لونر مشن کے ذریعے چاند کی سطح کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔

اگر یہ مشن اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا تو چاند کے نمونے حاصل کرنے والے ممالک، امریکا اور روس کے بعد چین تیسرا ملک بن جائے گا۔

خیال رہے کہ چین کے لونر مشن کا مقصد چاند کی سر زمین اور اس کی چٹانوں کے بارے میں جاننا ہے تاکہ سائنسدان چاند کی ابتداء، اس کی تشکیل اور وہاں موجود آتش فشاں کی سرگرمی کے بارے میں جان سکیں۔

اس سے قبل 1960 اور 1970 میں امریکا اور سوویت یونین چاند پر سے سیمپل لا چکے ہیں۔

مزید خبریں :