کورونا کیسز: نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کاپہلا میچ منسوخ

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہو گیا۔

نیوزی لینڈ  کرکٹ کا کہنا ہے کہ  میچ پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا جہاں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  18 دسمبر کو آکلینڈ میں ہوگا جب کہ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کا واحد 4 روزہ میچ  وانگرے میں 17 دسمبر سے شروع  ہوگا۔

قومی اسکواڈ کی نویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ نتائج کے بعد کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا  امکان ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ  اسکواڈ کے 2 ممبران کے ہسٹورکل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید خبریں :