کھیل
Time 03 دسمبر ، 2020

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی نویں روز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کے لیے پر امید ہے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی نویں روز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کرائسٹ چرچ میں مکمل ہوئی جس کے معمول کے مطابق نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

یہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہے اور یہ ٹیسٹنگ تین مرتبہ منفی رزلٹ آنے والے ارکان کی گئی۔

اس وقت تک پاکستان کے 6 ارکان کووڈ 19 پازیٹو ہیں جو اسکواڈ کے دیگر ارکان سے الگ ایک فلور پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کر رہے ہیں۔

چھٹے روز کی ٹیسٹنگ میں زیر تشخیص 2 کیسز کے ہسٹورک قرار دیے جانے اور مزید کیس سامنے نہ آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے قدرے سکھ کا سانس لیا اور مینجمنٹ پر امید ہے کہ اب مزید کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کو قوی امکان ہے کہ کل سے ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی جس کا کھلاڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کے ٹریننگ شروع کرنے سے ان کی ذہنی پریشانیاں کم ہوں گی اور وہ خود کو ریلیکس محسوس کریں گے جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے حوالے اپنی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے اور شیڈول بھی ترتیب دے دیا ہے۔

مزید خبریں :