05 دسمبر ، 2020
پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 44 افراد انتقال کر گئے جب کہ 3119 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
پاکستان میں کورونا کی صورت حال بنتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3119 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 44 افراد انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 52 ہزار 359 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 180904 ہوگئی ہے جب کہ 2991 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 122293 ہے اور 3137 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17392 اور ہلاکتیں 169 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48683 اور 1399 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7219 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 175 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4708 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31992 ہے اور اب تک 334 مریض انتقال کرچکے ہیں۔