Time 06 دسمبر ، 2020
پاکستان

تھرپارکر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم ہنر مند کالونی زبوں حالی کا شکار

تھرپارکر کی گھریلو صنعت کو فروغ دینے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہنر مند کالونی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار ہے۔

انتظامیہ کی غفلت کے باعث تھر پارکر میں ہنر مندوں کی قائم ہونے والی کالونی کا سامان اب آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

دوسری جانب مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے سبب ہنر مند کالونی کا سامان بھی چوری ہونے لگا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور میں اسپیشل پیکج کے تحت 13 کروڑ روپے کی لاگت سے ہنرمندکالونی قائم کی گئی تھی، ہنر مند کالونی 30 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے جس میں 100 ورکشاپس، 35 مارکٹیں، اسکول، ڈسپینسری اور رہائشی مکانات بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :