Time 11 دسمبر ، 2020
پاکستان

پشاور: 7 سالہ بچی کو قتل کرکے جلانے والا ملزم گرفتار

پشاور پولیس نے سے کمسن بچی کو قتل کرکے جلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بڈہ بیرمیں کمسن بچی کے قتل اور جلائے جانے میں ملوث ملزم کو ضلع خیبر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  بچی کی عمر 7 سات سال تھی اور ملزم بچی کا ہمسایہ ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 21 نومبر کو  بچی گھر سے ٹافیاں لینے نکلی تھی جسے ملزم نے قتل کیا اور جلا دیا۔

مزید خبریں :