12 نومبر ، 2015
لاہور......لاہور کے علاقہ باغبانپورہ سے ایک کمسن بچی اغواء ہو گئی ،اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کیے رکھی۔
مظاہرین کے مطابق داروغہ والا کے رہائشی ندیم کی دو سالہ بیٹی جویریہ منگل کو گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن دوسرے روزبھی بچی نہ ملی تو وہ سڑک پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بچی کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔