Time 15 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

'مجھے شادی پر کوئی نہیں بلاتا': حرا مانی کا شکوہ

فوٹو: فائل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے اپنی ساتھی اداکاراؤں سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی اپنی شادی پر نہیں بلاتا۔

اداکارہ حرا مانی چند ماہ قبل اداکارہ میرا سیٹھی کے ویب شو میں جلو گر ہوئی تھیں جس میں  انہوں نے بتایا کہ مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا۔

حرا مانی نے میرا سیٹھی کو بتایا کہ 'مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا جس پر میرا سیٹھی فوراً ان سے معذرت کرتی ہیں کیونکہ انہوں نے بھی حرا کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا تھا‘۔

 بعدازاں حرا کہتی ہیں کہ ‘چلیں نام گِن لیتے ہیں ہم، مجھے نہ سجل نے اپنی شادی میں بلایا، نہ مجھے میرا سیٹھی نے بلایا، نہ سارہ خان نے بلایا اور اقراء نے بھی مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا‘۔

اداکارہ حرا مانی نے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں پتا کہ کیوں شادی میں نہیں بلاتے، شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں‘۔

حرا مانی کے شکوے پر میزبان میرا سیٹھی وضاحت کرتی ہیں کہ وہ اپنی شادی پر بے  حد مصروف تھیں  اور ان کے پاس جس جس کے نمبر تھے انہوں نے انہیں شادی کی دے دی تھی اور اس پر وہ ان سے معذرت بھی کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں حرا مانی نے کہا کہ میں جب اپنے بیٹے مزمل کی شادی کروں گی تو میں سب کو بلاؤں گی۔ 

مزید خبریں :