دنیا
Time 24 دسمبر ، 2020

افریقا سے برطانیہ پہنچنے والی کورونا کی نئی قسم کے دو مریض سامنے آگئے

برطانیہ میں کورونا کی دوسری نئی قسم نے پریشانی میں اضافہ کردیا۔

جنوبی افریقا سے برطانیہ پہنچنے والی کورونا کی نئی قسم کے دو مریض بھی سامنےآگئے۔

 برطانوی وزیرصحت نےگزشتہ 15 روز میں جنوبی افریقا سے آنے والوں سےفوری تنہائی اختیارکرنےکی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ڈوورکی بندرگاہ پرپھنسے ٹرک ڈرائیوروں کےکورونا ٹیسٹ جاری ہیں، ٹیسٹ کے انتظار میں مشتعل ڈرائیوروں اورپولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی۔

برطانیہ اورفرانس میں معاہدہ طےپایا تھا کہ فرانس میں وہ ہی ڈرائیورز داخل ہوں گے جن کے ٹیسٹ منفی آئیں تاہم اس دوران اچانک پابندی کے باعث پھنسے ڈرائیورزکو مشکل صورتحال کا سامنا ہے،کھانے پینےکی اشیاء کی قلت کے باعث این جی او کی جانب سےکھانا فراہم کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں ایک ہفتے میں کورونا وائرس کےکیسز میں57 فیصداضافہ رپورٹ ہوا ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں 744 افراد ہلاک اور ریکارڈ 39 ہزار کیس سامنے آئے ہیں۔


مزید خبریں :