27 دسمبر ، 2020
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج شبلی فراز نے مان لیا کہ عمران تابع دار اور تھانے دار ذہنیت کے مالک ہیں، عوام کی تابع داری آٹا چینی چوری، بیروزگاری اور مہنگائی سے نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گیس، ایل این جی چوری اور یوٹرن کا نام آیا تو عمران خان کا نام آئے گا، پی ٹی آئی کے پاس بیروزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شبلی فراز مریم نواز کی بلاول بھٹو کے گھر آمد کی فکر نہ کریں، بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے اُس کی فکر کریں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کے لیے تھانے دار ہے۔