Time 29 دسمبر ، 2020
کاروبار

خدشات درست ثابت، ایل این جی کے معاملے پر حکومت مشکل میں پھنس گئی

ایل این جی کے معاملے پر  حکومت مشکل میں پھنس گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق خدشات درست ثابت ہوگئے ہیں اور فروری کے لیے کم سے کم 23.4 فیصد اور 20.8 فیصد کی ایل این جی کی بڈز آگئی ہیں۔

اس طرح حکومت مشکل میں پھنس گئی ہے کہ اگر بڈز منظور کیں تو 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا، اگر بڈز منظور نہ کیں تو فروری میں گیس کا بحران مزیدسنگین ہوجائے گا جب کہ فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے اربوں کا نقصان الگ ہوگا۔

مزید خبریں :