Time 01 جنوری ، 2021
کاروبار

ملک میں مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات نے نئی رپورٹ جاری کردی

گزشتہ ماہ انڈوں، گھی، مصالحہ جات اور گوشت کی قیمتیں بڑھیں، انڈوں کی فی درجن قیمت 64 فیصد بڑھ گئی، انڈے 135 سے بڑھ کر 200 روپے فی درجن ہوگئے۔

ادارہ شماریات نے نئی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح 7.97 فیصد رہی جبکہ جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی۔ دسمبر میں ایک ماہ میں شہری علاقوں میں انڈے 15.67 فیصد بجلی 5.96 فیصد اور ادویات 1.29 فیصد مہنگی ہوئیں۔

دسمبر میں مہنگائی کی شرح 7.97 فیصد رہی جو نومبر 2020 میں 8.3 فیصد تھی جب کہ دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تھی۔

مالی سال 21-2020 کی پہلی ششماہی میں مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں انڈے 15.67 فیصد ، بجلی 5.96 فیصد اور ادویات 1.29 فیصد اور گھی 3.07 فیصد مہنگا ہوا۔

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر پیاز 29.12 فیصد ، ٹماٹر 27.12 فیصد، سبزیاں 19.18 اور چینی 18.07 فیصد، آلو 13.12 فیصد، آٹا 4 فیصد، پھل 1.85 اور دال چنا 1.23 فیصد سستی ہوئی۔

دسمبر2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں چکن 67.35 فیصد، انڈے 64.39 فیصد، آلو 38.33فیصد، گندم 24.15 فیصد مہنگا ہوا۔ اس دوران گھی 17.25 فیصد،  چینی 15.32 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ پیاز 24.38 فیصد ، ٹماٹر 11.16 فیصد اور بجلی 5.96 فیصد سستی ہوئی۔ 

مزید خبریں :