کورونا سے متاثرہ بھارتی اداکارہ کا سرکاری اسپتال میں علاج سے انکار

فائل فوٹو

کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتی اداکارہ بنیتا سندھو نے سرکاری اسپتال میں علاج کرانے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بنیتاسندھو کا رواں ہفتےکورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر اداکارہ نے سرکاری اسپتال میں علاج کرانے سے انکار کردیا اور پھر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کویتا اینڈ ٹیریسا کی شوٹنگ کے لیے  20 دسمبر کو کولکتہ پہنچی تھیں، پرواز میں اداکارہ نے برطانیہ سے واپسی پر کورونا وائرس کی نئی شکل میں مبتلا نوجوان کے ساتھ فلائٹ میں سفر کیا تھا۔

کورونا مثبت آنے کے بعدبنیتا سندھو کو ایمبولینس میں کلکتہ کے سرکاری اسپتال(بیلیگھاٹا انفیکشن ڈیزیز سینٹر ) لے جایا گیا جہاں برطانیہ سے واپس آنے والوں کے لیے ایک یونٹ بنایا گیا ہے تاہم اسپتال پہنچ کر اداکارہ نے ایمبولینس سے باہر نکلنے سے انکارکردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں مناسب انفرااسٹرکچر اور سہولیات کا فقدان ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایک عہدیدار نے کہا کہ اداکارہ نے ایک موقع پر ایمبولینس سے باہر آنے کا فیصلہ کیا لیکن انہیں بغیر ایس اوپیز کے باہر آنے سے روکا گیا جب کہ اس معاملے پر سیکرٹریٹ اسٹیٹ اور محکمہ صحت کو آگاہ کرنا پڑا۔

عہدیدار کے مطابق اس تمام صورتحال میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے ایمبولینس کا گھیراؤ کیا تاکہ اداکارہ کو ایمبولینس سے باہر آنے سے روکا جاسکے۔

مزید خبریں :