پاکستان
Time 12 جنوری ، 2021

ڈھائی سال گزرچکے، وزراء کو عوامی مسائل کے حل کیلئے محنت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مچھ واقعے پر سیاست کی جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے 3 وزرا کوئٹہ بھیجے تھے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے براڈشیٹ معاملے پر حقائق سے قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور حقائق بتانے کا ٹاسک وزیراطلاعات شبلی فراز کوسونپ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ براڈ شیٹ کو ان لوگوں نے کیسے خریدنے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم نے اسامہ ستی کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کیس میں انصاف ہوگا، اسامہ ستی واقعے کو مثالی بنائیں گے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو اسامہ قتل کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کے بارے میں مختلف باتیں زیر گردش ہیں حقائق قوم کو بتائیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ڈھائی سال گزرچکے وزیروں کوعوامی مسائل حل کرنے کےلیے محنت کی ضرورت ہے، اپنے کام پر توجہ اور اسے میڈیا پر درست انداز میں پیش کریں۔

مزید خبریں :