پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

جیو نیوز کے شہید نمائندے ولی خان بابر کوبچھڑے 10 برس بیت گئے

جیو نیوز کراچی کے شہید نمائندے ولی خان بابر کوبچھڑے 10 برس بیت گئے۔

نوجوان صحافی کو 2011  میں  آج ہی کے دن کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں ولی بابر قتل کیس سے جُڑے 6 افراد کو بھی ہدف بنا کرقتل کردیاگیا، فروری 2014 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل میں ملوث کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو سزائے موت جب کہ 4 گرفتار ملزمان کوعمر قید کی سزا سُنائی تھی۔

خیال رہےکہ جیو نیوز کے کرائم رپورٹر ولی بابر کو 13 جنوری 2011 کو دفتر سے واپس گھر جاتے ہوئے لیاقت آباد میں شہید کردیاگیا تھا۔

 ولی خان بابر پر فائرنگ کرنے والے اصل قاتل کامران عرف ذیشان کو گذشتہ سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ولی بابرکو اس لیے قتل کیا گیا کیوں کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) مخالف خبروں پرکام کرتا تھا اور بانی متحدہ کی سابقہ اہلیہ کا انٹرویو بھی کرنا چاہتا تھا۔

فیصل موٹا اور ذیشان کی سزا کے خلاف اپیلیں سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں زیر سماعت ہیں۔

مزید خبریں :