کھیل
Time 14 جنوری ، 2021

امام الحق کی جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

فائل فوٹو

قومی کرکٹر امام الحق بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہو سکے جس کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے، انہوں نے دو روز قبل انگوٹھے کا ایکسرے کرایا اور تازہ ترین ایکسرے رپورٹ کے مطابق انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے ابھی مزید وقت چاہیے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کو انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے مزید 10 روز درکار ہیں اور انہوں نے ابھی بیٹنگ کا بھی باقاعدہ آغاز کرنا ہے اس لیے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ان کی شرکت خدشات کا شکار ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کل کیا جا رہا ہے اور پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے شیڈول ہے جس میں ان کی شرکت کا کوئی امکان نہیں بتایا گیا۔

خیال رہےکہ امام الحق کا نیوزی لینڈ میں پریکٹس کے دوران بایاں انگوٹھا فریکچر ہوا تھا وہ کوئی میچ کھیلے بغیر وطن واپس آ گئے تھے۔

کپتان بابر اعظم کا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا اور وہ بھی نیوزی لینڈ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے البتہ بابراعظم انجری سے نجات پاچکے ہیں وہ نہ صرف ٹریننگ کر رہے ہیں بلکہ ٹیم کو بھی دستیاب ہیں۔

مزید خبریں :