16 جنوری ، 2021
واٹس ایپ نے فیس بک کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن بڑھا دی۔
واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیٹا شیئرنگ کی تاریخ 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی۔
واٹس ایپ نے یہ فیصلہ صارفین کے خدشات اور تیزی سے متبادل ایپس ٹیلی گرام اور سگنل پر منتقل ہونے کے بعد کیا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئی شرائط پر نظرثانی اور انہیں قبول کرنے کے لیے کہا جائے گا، پالیسی پر نظرثانی کے لیے صارفین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈلائن 8 فروری مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک واٹس ایپ کی پالیسی کو تسلیم نہیں کرے گا وہ واٹس ایپ سے محروم ہو جائے گا۔