پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کا فیصلہ کرلیا، اس بار قرعہ حلیم عادل شیخ کے نام نکل آیا جب کہ رکن اسمبلی بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر بنادیا جائے گا۔

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے مستعفی ہونےکے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔

کوئی روز بعد بالآخرکئی روز بعد قیادت نے موجودہ پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس سلسلے میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) سے تعاون بھی طلب کریں گے، اس کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی قیادت نے رکن اسمبلی بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

 خیال رہے کہ بلال غفار صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے منتخب ہوکر سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کررہے ہیں، بلال غفار اس سے قبل پی ٹی آئی ضلعی شرقی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :